۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عراق

حوزہ/ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے نہ عراق پر دباؤ ہے اور نہ ہی عراق کو اس کی تجویز دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے لیے عراق پر دباؤ کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا: اس سلسلے میں نہ ہم پر دباؤ ہے اور نہ ہی ہمیں اس کی تجویز دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی شام کے دورے پر نہیں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے والے ممالک میں شامل ہونے کے لیے نہ عراق پر کسی قسم کا دباؤ اور نہ اس سلسلے میں عراق کو کوئی تجویز دی گئی ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عراق ملت فلسطین کے حقوق کے سلسلے میں عرب لیگ کے فیصلوں کا پابند ہے۔

فواد حسین نے عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے دمشق کے دورے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام سے پائیدار تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .